ایک تعارف

انسان اپنی حیاتیاتی کیفیت کے مطابق ردعمل کا اظہار کرتے ہیں، اپنے ماحول کے بارے میں فیصلے انسانی جسم پر مثبت اور منفی اثرات سے کرتے ہیں۔ ماہر تعمیرات اس کے برعکس، ان کو سکھایا جاتا ہے کہ اپنے جسمانی اشاروں کو نظر انداز کریں اور دنیا کو ایک تجریدی کسوٹی کے مطابق دیکھیں۔ بہت دفعہ ایسے فیصلے ماہرین کو ایسی پریشان کن عمارت بنانے پر مجبور کرتے دیتے ہیں جو انسانی صحت اور تندرستی کے لئے مضر ہوتی ہے Brutalist Building

ٰImage (c) Andy Spain

آئندہ آنے والے مہینوں میں ہم یعنی Arch Daily ،  Nikos Salingaros کی کتاب کو قسط وار شائع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تا کہ یہ کتاب دنیا بھر کے طلبہ کے لئے انٹرنیٹ پر مفت دستیاب ہو۔

 Salingaros اگلے آنے والے پیراہوں میں اس امر کی وضاحت کرتے ہیں کہ ہم نے یہ قدم کیوں اٹھایا اور اپنی کتاب کے موضوع کا تعارف کرواتا ہے: یعنی ایک پرانے اور اضطراب کن سوال کا جواب ۔۔۔کہ عام عوام اور ماہرین تعمیرات کے عمارات کے بارے میں یکسر مختلف نظریات کیوں ہوتے ہیں۔

Arch Daily اور میں ایک نئے خیال کا آغاز کر رہے ہیں جو اشاعت کی دنیا میں انقلابی رجحانات کا عکاس ہے۔ اس وقت میری کتاب،, 2013 UNIFIED ARCHITECTURAL THEORY

صرف امریکا میں دستیاب ہے۔ Arch Daily اور میں اس کی دیگر ویب سائیٹس جو پرتگالی اور ہسپانوی زبانوں میں ہیں، کے تعاون سے یہ کتاب مختلف زبانوں میں ہر جگہ جہاں انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے۔ ۔۔یہ کتاب باب در باب شائع کریں گے تا کہ طلبہ اور ماہر تعمیرات آسودگی اور اپنے وقت سے اس کتاب سے استفادہ حاصل کر سکیں اور اس کتاب کے صفحات کا پرنٹ لے کر ایک حوالے کے طور پر استعمال کر سکیں یا پڑھانے کے لئے استعمال کریں۔ پہلی بار طلبہ کو اس کتاب تک اپنے وقت اور اپنی زبان میں مفت رسائی حاصل ہو گی۔

اس کتاب کا آغاز ان لیکچر سے ہو گا جو میں نے پچھلے سا ل فن تعمیر کے نظریات پر پڑھایا تھا۔ طلبہ کے سامنے جدید سائنسیتحقیقات جو اس پر مبنی تھیں کہ انسان مختلف عمارتوں اور جگہوں کے بارے میں کیا سوچتا ہے، متعارف کروایا گیا۔ ان لیکچرز کے اختتام پر طلبہ کو ان نئے طریقہ کار کے بارے میں خوب جان کاری ہو گئی تھی کہ کون سی عمارت شہری علاقے اور اندرونی ماحول کی بناپر انسانوں کی رہا ئش کے لئے بہتر ہے۔

یہ طریقہ یقیناًجدید ’’فن تعمیر کے نظریات‘‘ سے یکسر مختلف ہے۔

Image from Unified Architectural Theory, 2013

(c) Nikos Salingaros

جو نظریہ یہاں پیش کیا گیا ہے وہ ’’متحد‘‘ اس لئے ہے کیونکہ یہ فن تعمیر کے مختلف سٹائلز بیان کرنے اور سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ اور یہ پیش گوئیانہ قدریں رکھتا ہے۔ تجزیے کی بنیاد، مقصدیت ہے جو فلسفیانہ، نظریاتی اور سیاسی تعصب سے آزاد ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ میرا طرز بیان (سائنسی پس منظر کی وجہ سے) بہت واضح اور براہ راست ہے۔ اسی وجہ سے یہ موجود ہ فن تعمیر کی بحث اور ادراک کا تریاق ہے کیونکہ عصر حاضر کی بحث عام فہم نہیں ہے۔

میں اس کتاب میں دعوی کرتے ہوئے مبالغہ آرائی سے کام نہیں لے رہا (اور جس اس کی بنیاد تحقیق پر ہے) کہ اس قدیم اور پریشان کن سوال کا جواب کہ عام عوام اور ماہر تعمیرات کے عمارات کے لئے بالکل مختلف ترجیحات کیوں ہوتی ہے۔ لوگ اپنے حیاتیاتی احساس کے مطابق ردعمل کا اظہار کرتے ہیں اور اپنے ماحول کو اپنے جسم پر مثبت اور منفی اثرات کے ذریعے جانتے ہیں۔ ماہر تعمیرات اس کے برعکس اپنے اجسام کے اشاروں کو نظر انداز کرنے میں ماہر ہوتے ہیں اور دنیا کو ایک مبہم معیار کے مطابق دیکھتے ہیں۔ کئی دفعہ ایسے فیصلے ان کو ایسی دباؤ اور تناؤ پیدا کرنی والی عمارات بنا نے پر مجبور کرتے ہیں جو انسانی صحت اور تندرستی کے لئے مضر ہوتے ہیں۔

Image from Unified Architectural Theory, 2013

Image (c) Nikos Salingaros

ایسے کئی ماہر تعمیرات ہیں جو اس کتاب کی سمت میں کام کرنا شروع کر رہے ہیں اور اپنے کام میں قدرتی اشکال کا استعمالکر رہے ہیں اور کنکریٹ کے ڈبوں اور شیشوں سے باہر نکل رہے ہیں۔

لیکن کیونکہ سائنسی علم وادراک نہیں رکھتے وہ صرف بصری احساس تک محدود رہتے ہیں جس کے محدود نتائج ہوتے ہیں۔

یہ کتاب ان نکات میں مدد کرتی ہے: (1) قدرتی نظام کا سطحی ظہور اور (2) تعمیری اشکال کو ان عوامل کے ذریعے بنانا جو حیاتیاتی اجسام میں کارفرما ہوتے ہیں۔۔۔میں فرق کرنا۔ یہ دو انتہائی مختلف نظام ہیں۔۔۔ اور اس کتاب میں تفصیلاََ بیان کئے گئے ہیں۔

Image from Unified Architectural Theory

Image (c) Nikos Salingaros

اس کتاب میں موجود نظریات فن تعمیر اور ڈیزائن کی سائنسی تحقیق کی مدد سے بنائے گئے ہیں لہذا کئی نتائج اصلی اور فن تعمیر سے متعلق ہیں اور ساتھ ہی ساتھ عام تعمیری بحث سے بالکل علیحدہ ہیں۔ ڈیزائن کی کمیونٹی ان نظریات کو اکثر نظر انداز کر دیتی ہے اور یہ افسوس کی بات ہے۔

یہ کتاب ان نوجوان ماہر تعمیرات کے لیے جو جدید اشکال بنانے کے ساتھ ساتھ صحت مند اور خوبصورت ماحول بنانا چاہتے ہیں، سونے کی کان سے کم نہیں۔ اس طرح وہ مشہور ماہر تعمیرات کی تنقید کا شکار ہوتے ہیں جو تصویری ڈیزائن کے پیروکار ہیں۔

جبکہ میں ان کی برملا مذمت نہیں کرتا، لیکن جو بھی اس کتاب کو پڑھے گا وہ فوراََ سمجھ جائے گا کہ تصویری ڈیزائن کا طریقہ باعیب ہے اور اسے ترک کر دینا چاہیے۔ لہذا یہ کتاب فن تعمیر کی ترقی کی راہ میں کئی لوگوں کو پریشان کرے گی اور میں آپ کو اس کتاب کو پڑھنے کے لئے چیلنج دیتا ہوں۔