CHAPTER 8

UNIFIED ARCHITECTURAL THEORY

Zaha Hadid Architects/Heydar Aliyev CenterImage 169 H233l232ne Binet

حیاتیات(Biology) کا فن تعمیر سے تعلق کا خیال۔۔۔ روائتی، جدیدیت، مابعد جدیدیت Postmodernism ، Deconstructionism اور اساسی (Organic) ۔۔۔ تمام آرکیٹکٹس نے اپنے کام میں استعمال کیا ہے۔ کہا جا سکتا ہے کہ حیاتیات سے فن تعمیر کا تجویز کردہ تعلق کسی بھی تعمیری طریق کی حمایت کرتا ہے۔ اور جب عام طور پر حیاتیاتی تعلق استعمال کیا جاتا ہے تو یہ اپنی قدر کھو دیتا ہے یا اتنا الجھا دیا جاتا ہے کہ بے معنی ہو جاتا ہے۔ کیا کوئی طریقہ ہے کہ اس طرح پیدا شدہ اختلاف اور لجھن کو سلجھایا جا سکے۔

آج تک آرکیٹکٹس اور وہ سائنسدان جو فن تعمیر میں دلچسپی لیتے ہیں، نے قدرت کو ہو بہو نقل کیا ہے۔ کئی دفعہ واضح انداز میں اور کبھی مبہم۔۔۔ قدرتی ساختیں جس میں حیاتیاتی اجسام شامل ہیں نے انسانوں کی عمارات پر گہرے اثرات ڈالے ہیں۔ بہرحال جہاں تک میں فن تعمیر کی حیاتیاتی بنیادوں کو سمجھتا ہوں ۔۔۔ تو ایک اور عنصر کا استعمال ضروری نظر آتا ہے جو ساخت کی نقل سے آزادہوتا ہے۔ اس مسئلہ کا تعلق اس سوال سے ہے کہ ہم کسی ساخت کو کس طرح دیکھتے ہیں اور اس سے کیا تعلق بناتے ہیں۔

اور اس کا تعلق ہماری اندرونی انسانی ساخت سے زیادہ ہے بجائے عمومی حیاتیاتی ڈھانچے سے۔۔۔ ان تمام سوالوں کے جواب ادراکی عوامل (Cognitive Processes) ، احساسات (Perception) اور عصابی علم الحیات (Neurophysiology) میں موجود ہیں۔حیاتیات کس طرح فن تعمیر اور شہریت پر اثر انداز ہوتی ہے؟ کی تحقیق کی غرض سے ہمیں مسئلے کو سمجھنے کے لئے نقشہ بنا نا پڑے گا۔ کیونکہ یہ بہت وسیع مضمون ہے لہذا ضروری ہے کہ سوالوں کو مندرجہ ذیل طریقے سے تقسیم کیا جائے۔ یہ مکمل فہرست نہیں ہے بلکہ تحقیقات کی شروعات ہیں:۔

1 ۔ کچھ عمارات حیاتیاتی اجسام سے کیوں مشابہت رکھتی ہیں؟

2 ۔ عمارات کی چند اقسام اپنے حیاتیاتی نمونے سے مطابقت کیوں رکھتی ہیں؟

3 ۔ انسان فطرتاََ چند مخصوص ساختوں کی طرف کیوں مائل ہوتے ہیں؟

4 ۔ کیا انسان فطرتاََ کچھ مخصوص عمارات بنانے کی رغبت رکھتے ہیں؟

5 ۔ کیا حیاتیاتی اجسام کی عمارات میں نقالی کارآمد ہے؟

6 ۔ کیا ہم جمالیاتی فرحت (Aesthetic Pleasure) سے کچھ زیادہ حاصل کرتے ہیں یعنی طبعی اور نفسیاتی فائدے مثلاََ ایسے ماحول سے جو حیاتیاتی ساخت کی روح کا آئینہ ہو؟

7 ۔ کیا ہم حیاتیاتی اجسام کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کی نقل بنائی جا سکے یا صرف سطحی صورت (Superficial Appearance) بناسکتے ہیں؟

یہ سوالات محقیقین کو۔۔۔ امید ہے کہ وہ محرک فراہم کریں گے جس کے ذریعے وہ پرانے مسائل یعنی بنی نوع انسان اپنے اردگرد کے قدرتی اور تعمیر شدہ ماحول سے کس طرح نبردآزما ہوتے ہیں، کو حل کر سکیں۔ یہاں پر میں پہلے فن تعمیر اور شہریت کے تعلق اور دوسرے انسانی دماغ میں وراثتی خاکوں پر جودماغ کے کام کو اثر انداز کرتے ہیں،اپنی توجہ مرکوز کروں گا۔ جدید آرکیٹیکٹس اور مفکریں کا ایک گروہ ایسے جدید فن تعمیر کو تشکیل دے رہاہیں جو انسانی ضروریات کے مطابق ہو اور حیاتیاتی اجسام کی بہتر افہام و تفہیم اس کی حمایت کرے۔ ادراک ہمیں انسان بناتا ہے اور مختلف ساختوں کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ لہذا انسانی عصبی علم الاحیات (Neurophysiology) اوپر دئے گئے کچھ سوالات کا جواب دے سکتا ہے۔